پاکستان کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے کے بعد ایک بار پھر ایکشن میں نظر آئے کو تیار ہیں۔
اسپیڈاسٹار محمد عامر نے چندروز قبل کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد خود کو قرنطینہ کر لیا تھا اور اب وہ وبا سے مکمل صحت یاب ہونے کے بعد آئیسولیشن ختم کر چکے ہیں۔
محمد عامر ایک بار پھر اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کو تیار ہیں وہ ٹی ٹین لیگ کے بقیہ میچز میں شرکت کریں گے۔
Mohammad Amir’s first training session. 🐯💥@iamamirofficial #BanglaTigers #AbuDhabiT10 #LetsGoHunt pic.twitter.com/5cmX6mSzHI
— Bangla Tigers (@BanglaTigers_ae) November 22, 2021
ٹی ٹین کی فرنچائز بنگال ٹائیگرز نے محمد عامر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے عبارت میں لکھا کہ بولر یہ پہلا ٹریننگ سیشن ہے۔
مایہ ناز بولر لیگ کے بقیہ 5 میچز میں بنگال ٹائیگرز کی نمائندگی کے لیے دستیاب ہیں اس لیگ کے اختتام کے بعد وہ لنکا پریمیئر لیگ میں شرکت کے لیے سری لنکا روانہ ہو جائیں گے۔