اتوار, جولائی 7, 2024
اشتہار

کراچی میں جمعے کو ریڈ لائن بسز چلیں گی یا نہیں؟ اعلان ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی ملک بھر میں ہڑتال کے بعد کراچی میں ریڈ لائن بس سروس کی انتظامیہ نے اہم بیان جاری کر دیا۔

ریڈ لائن بس سروس انتظامیہ کے مطابق کل بروز جمعہ بسز معمول کے مطابق چلیں گی، عوام کی مشکلات کا احساس ہے لہٰذا بسیں اپنے روٹس پر چلیں گے۔

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کل ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کر رکھا ہے تاہم تاحال حکومتی کمیٹی کوئی فیصلہ نہیں کر سکی۔

- Advertisement -

ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ پیٹرولیم ڈویژن میں حکومتی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے، پیٹرولیم ڈویژن اور ایف بی آر حکام اجلاس میں شریک ہیں، پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطالبات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

پیٹرولیم ڈیلرز کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری سے متعلق جواب نہیں دیا گیا، علاوہ ازیں لوگ متوقع ہڑتال کے پیش نظر اپنی گاڑیوں میں پٹرول ڈلواتے نظر آ رہے ہیں۔

پیٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن کی کل 5 جولائی کو ہڑتال کے اعلان پر گلگت میں بھی کئی پیٹرول پمپس پر عوام کا رش دیکھا گیا ہے۔

صدر پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن عبدالسمیع کے مطابق وزیرخزانہ، چیئرمین ایف بی آر اور چیئرمین اوگرا سے ملاقاتیں ہوئیں لیکن مذاکرات میں کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا۔

انہوں نے واضح کیا کہ ہڑتال کی جائے گی اور آج رات سے ملک بھر کے پمپس ڈرائی کرنا شروع کر دیں گے، ملک بھر میں 14 ہزار ڈیلرز اپنے پمپ 5 جولائی کو بند رکھیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ بجٹ میں ڈیلرز پر ایڈوانس ٹیکس 0.5 فیصد عائد کیا گیا حکومت سے بارہا مطالبہ کیا ٹیکس واپس لیا جائے، کاروبار اس طرح ٹیکسوں سے نہیں چل سکتے اگر مطالبات نہیں مانےجا رہے تو ہڑتال کےعلاوہ کوئی دوسرا آپشن نہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں