لندن : شمالی آئرلینڈ کے شہر بیلفاسٹ کے چڑیا گھر سے نایاب نسل کا سرخ پانڈا اتوار کے روز اچانک غائب ہوگیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ سرخ پانڈا، پانڈا کی ایک نایاب نسل ہے جو گزشتہ روز سے غائب ہے، پولیس کو یقین ہے کہ سرخ پانڈہ بیلفاسٹ کے خوبصورت علاقے گلین گورملی میں موجود ہے جسے جلد ہی دوباہ پکڑ کر چڑیا گھر میں واپس لے آئیں گے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ سرخ پانڈا رات میں عموماً درختوں والی جگہوں پائے جاتے ہیں، سرخ پانڈا فطرتاً جارحیت نہیں دکھاتا لیکن خطرہ محسوس کرے تو دفاعی پوزیشن میں آجاتا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ مذکورہ پانڈا گزشتہ برس جون میں بیلفاسٹ کے کیوہل چڑیا گھر میں پیدا ہوا تھا۔
We’re asking any Glengormley residents to look out for a red panda who went missing from its home @BelfastZoo today. While not considered dangerous, we’d ask anyone who spots it to please not approach it, but call our @PoliceServiceNI colleagues on 101 https://t.co/SVhmq0Ifa1
— Belfast City Council (@belfastcc) January 27, 2019
پولیس نے شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ علاقے میں بلی سے بڑا اور معدومیت کا شکار نایاب نسل کا کوئی جانور آئے فوری حکام کو مطلع کریں اور کار سواروں سے گزارش کی ہے کہ سرخ پانڈا کو سڑک عبور کرنے کے قوانین کا علم نہیں لہذا احتیاط سے گاڑی چلائیں۔
سرخ پانڈا، پانڈا کی ایک نایاب نسل ہے جو مغربی چین، بوٹان، پاکستان، بھارت، لاؤس، نیپال اور برما کے علاقوں میں پایا جاتا ہے۔ عالمی ادارہ برائے تحفظ فطرت آئی یو سی این کے مطابق اس جاندار کو اپنی پناہ گاہوں یا رہائشی مقامات میں کمی کے باعث بقا کا خطرہ لاحق ہے۔ دنیا بھر میں اس پانڈا کی تعداد صرف 10 ہزار ہے۔
واضح رہے کہ سرخ پانڈا کو پناہ گاہوں کی کمی کے علاوہ شکار کے باعث بھی بقا کا خطرہ ہے۔ اسے سرخ بھالو بلی بھی کہا جاتا ہے اور اس کی خوراک میں بانس کے علاوہ انڈے، پرندے اور کیڑے مکوڑے بھی شامل ہیں۔