اسلام آباد: مہنگائی کی چکی میں پستے عوام کے لئے اچھی خبر ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی ہے۔
اسلام آباد سے جاری اعلامیہ میں ترجمان یوٹیلیٹی اسٹورز نے کہا کہ معروف برانڈز کے کوکنگ آئل کی قیمت میں 85 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ کوکنگ آئل 580 روپے کے بجائے 495 روپے فی لیٹر دستیاب ہوگا۔ کوکنگ آئل کی نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم پاکستان کی جانب سے دیئے گئے پیکچ کے باوجود یوٹیلیٹی اسٹورز پر دالیں اوپن مارکیٹ سے مہنگی فروخت کی جارہی ہیں۔
دستاویزات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر دال چنا اوپن مارکیٹ سے فی کلو 13روپے اور سفید چنے فی کلو 12روپے مہنگے ریٹ پر دستیاب ہیں۔
اس کے علاوہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر دال مسور اوپن مارکیٹ سے فی کلو9روپے جبکہ سفید چنا فی کلو395 روپے میں فروخت کیاجارہا ہے۔