جمعہ, فروری 21, 2025
اشتہار

عوام کیلیے اچھی خبر، بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

حکومت نے بجلی صارفین کو اضافی وصولیاں واپس کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

عوام کے لیے اچھی خبر ہے کہ حکومت نے وصول کی گئی اضافی رقم صارفین کو واپس کرنے کا پلان بنا لیا ہے جس میں بجلی کی قیمت میں 2 روپے فی یونٹ کمی کی جائے گی۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دائر کر دی ہے جس پر نیپرا اتھارٹی 27 فروری کو درخواست پر سماعت کرے گی۔

جنوری میں ڈسکوز کو 7ارب 81کروڑ 60 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی جس کی پیداواری لاگت 10 روپے 78 پیسے فی یونٹ رہی، جنوری کے لئے ریفرنس فیول لاگت 13روپے 1پیسے فی یونٹ رہی۔

جنوری میں پانی سے 10.63،مقامی کوئلے سے 15.56 فیصد بجلی پیدا کی گئی جب کہ درآمدی کوئلے سے 8.53، فرنس آئل سے 1.35 فیصد بجلی پیدا کی گئی، مقامی گیس سے 13.11، درآمدی ایل این سے 18.92 فیصد بجلی پیدا کی گئی، جنوری میں جوہری ایندھن سے 26.61 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں