پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

آنیوالے دنوں میں اشیائے خوردونوش میں واضح کمی کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : آنیوالے دنوں میں پٹرولیم قیمتوں میں کمی سے اشیائے خوردونوش میں واضح کمی کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں حکومت نے پٹرولیم قیمتوں میں کمی کا ریلیف دے کر عوام کے کاندھوں سے مہنگائی کے بوجھ کو کم کردیا ہے۔

آنیوالے دنوں میں پٹرولیم قیمتوں میں کمی سے اشیائے خوردونوش میں واضح کمی کا امکان ہے، نگراں حکومت نے پچھلے 3 ماہ میں پٹرول میں 62 روپے اور ڈیزل میں 55.17 روپے کمی کی۔

ستمبر میں پٹرول331 روپے 38 پیسے اور ڈیزل کی قیمت329روپے18پیسےتھی اور 16 دسمبر کو پٹرول 267 روپے 34 پیسے اور ڈیزل 276 روپے 21 پیسے کی واضح کمی دیکھی گئی۔

گذشتہ روز نگراں وزیراعظم کی منظوری سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ، جس کا رات بارہ بجے سے اطلاق ہوگیا۔

پٹرول کی قیمت میں چودہ روپے کمی کی گئی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل ساڑھے تیرہ روپے، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں گیارہ روپے انتیس پیسے کمی اور مٹی کے تیل کی قیمت میں دس روپے چودہ پیسے کمی کی گئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں