تازہ ترین

راولپنڈی میں ڈکیتی کے دوران سیشن جج قتل

راولپنڈی: تھانہ روات کے علاقے فیز 8 میں گھر...

عوام اور فوج کے درمیان خلیج پیدا کرنے کی کوشش ناکام رہے گی، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا...

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا نام ای سی ایل میں شامل

اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان...

سپریم کورٹ نےآڈیولیکس پر کمیشن کالعدم قرارنہیں دیا ،چیف جسٹس

اسلام آباد : چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال...

احساس پروگرام، مستحقین کی امدادی رقم میں کٹوتی، رینجرز کا ایکشن

لاڑکانہ: سندھ کے شہر لاڑکانہ میں مستحقین کے لیے امدادی رقم میں کٹوتی پر رینجرز نے ایکشن لیتے ہوئے نجی کمپنی سے منسلک ایجنٹ کو گرفتار کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے جاری کردہ مستحقین کے لیے امدادی رقم میں کٹوتی کی خبریں سامنے آںے پر رینجرز نے ایکشن لیتے ہوئے کامیاب کارروائی کی اور نجی کمپنی سے منسلک ایجنٹ کو گرفتار کرلیا۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق امدادی رقم میں کٹوتی لاڑکانہ کے نظرمحلہ میں کی جارہی تھی، گرفتار ملزم سلیم سانگی کو رینجرز نے مزید کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا۔

رینجرز ذرائع کا کہنا ہے کہ مستحقین کے حقوق پر کسی قسم کی بدعنوانی برداشت نہیں کی جائے گی، ملزمان کے خلاف احساس کفالت پروگرام کی امدادی رقم میں فراڈ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اے آر وائی نیوز نے مستحقین کو دی جانے والی امداد میں کٹوتی کی خبر نشر کی تھی، ایس ایس پی کی ہدایت پر درج مقدمے میں 2 نامعلوم سمیت 4 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔

تجویزدی ہے کہ لوگوں کو گھروں میں پیسے بھیجیں، سعید غنی

ادھر صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ لوگوں میں رقم تقسیم سے متعلق سندھ حکومت کا کوئی تعلق نہیں ہے، گھوٹکی، بدین اور عمر کوٹ میں گرفتاریاں اور مقدمے درج کیے گئے ہیں، پیسے کاٹنے سے متعلق ہمیں بھی شکایات ملی تھیں جس پر ایکشن لیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بعض جگہوں پر ڈپٹی کمشنرز نے بھی جاکر سخت سرزنش کی ہے، وفاق کو کہا ہے کہ جہاں پیسوں کی تقسیم ہورہی ہے وہ پوائنٹس کم ہیں، ہم نے تجویز دی ہے کہ لوگوں کو گھروں میں پیسے بھیجیں، پیسے تقسیم کرنے کا طریقہ کار تبدیل کریں ورنہ یہ بحران پیدا کرے گا۔

Comments