پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف سنیئر اداکارہ ریما خان نے اپنے مداحوں کی تربیت کے لیے انہیں اہم نصیحت کی ہے۔
ریما خان نے اپنے آفیشل انسٹا گرام اکاؤنٹ سے 19 سیکنڈز پر مشتمل ویڈیو کی جس میں اداکارہ نے اقوام زریں کی کتاب تھامی ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں: ریما خان کا ترکی پہنچنے پر پرتپاک استقبال
ویڈیو میں اداکارہ کہتی ہیں: ’آج ایک اچھی بات پڑھی اور سوچا آپ سے بھی شیئر کروں۔ گفتگو کے لیے انسان منہ تو اپنا کھولتا ہے لیکن تربیت ان کے بڑوں کی بولتی ہے۔ اس لیے کوشش کریں کہ ہمیشہ اچھی بات بولیں‘۔
View this post on Instagram
انہوں نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا: ’برائے کرام، بات کرنے سے قبل اپنی زبان کو دماغ سے جوڑیں اور پھر بات کریں‘۔
ریما خان نے ویڈیو دو روز قبل پوسٹ کی اور اب تک ہزاروں صارفین اسے دیکھ چکے ہیں۔ اداکارہ کے مداح اچھی نصیحت کرنے پر ان کا شکریہ ادا کر رہے ہیں۔
View this post on Instagram