اشتہار

زمان پارک سے حراست میں لیے گئے 3 طالبعلم والدین کے حوالے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور پولیس نے عمران خان کی رہائشگاہ کے باہر زمان پارک سے حراست میں لیے گئے تین طالب علم ان کے والدین کے حوالے کر دیے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق گزشتہ روز آپریشن کے دوران پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائشگاہ پر آپریشن کے دوران زمان پارک سے حراست میں لیے گئے تین طالب علموں کو ان کے والدین کے حوالے کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق بچوں کو ان کی کم عمری کے باعث بغیر کسی کارروائی کے بغیر والدین کے حوالے کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

اس موقع پر پولیس حکام نے کہا کہ بچوں کو سیاسی معاملات سے دور رہ کر تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنی چاہیے۔ بچوں نے بھی آئندہ تعلیمی سرگرمیوں پر توجہ دینے کا وعدہ کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں