اشتہار

ملک میں مہنگائی پر سینیٹ میں تلخ حقائق کی عکاسی

اشتہار

حیرت انگیز

سینیٹ میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر شہزاد وسیم نے مہنگائی پر تلخ حقائق بتاتے ہوئے کہا ہے کہ اس حکومت نے تو قوم کو خودکشی کے قابل بھی نہیں چھوڑا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایوان بالا کے اجلاس میں بھی حالیہ منی بجٹ اور اس سے آنے والے مہنگائی کے نئے طوفان کی بازگشت رہی۔ حکومتی اور اپوزیشن ارکان نے اس حوالے سے اظہار خیال کیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر شہزاد وسیم بھی مہنگائی پر گرجے برسے اور تلخ حقائق سے اراکین کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ کل کے اخبار میں دو خبریں لگی تھیں۔ ایک صحت کارڈ بند کرنے سے متعلق دوسری خبر نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی ماڈل قبروں پر بریفنگ کی تھی۔ اس حکومت نے تو قوم کو خودکشی کے قابل بھی نہیں چھوڑا کیونکہ مہنگائی اتنی ہوگئی ہے کہ زہر کھانے کو پیسے نہیں، کوئی آگ لگائے تو پٹرول بھی دسترس میں نہیں۔

- Advertisement -

شہزاد وسیم نے کہا کہ آج بھی اگر قوم کے لیے کوئی امید کی کرن ہے تو وہ صرف عمران خان ہیں، لیکن حکومت کی بھرپور کوشش ہے کہ امید کی اس آخری کرن کو بھی بند کردیا جائے اور کسی طرح سے عمران خان کو راستے سے ہٹا دیا جائے۔

پی ٹی آئی سینیٹر نے کہا کہ یہ پہلے خود فرار ہوتے تھے اور اب الیکشن سے فرار کی کوششیں کر رہے ہیں۔ میں اہل لاہور کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جس طرح وہ دیوانہ وار زمان پارک پہنچے۔ ان کی اب تک سمجھ نہیں آیا کہ عمران خان دلوں میں بستا ہے۔ کس کس کا دل چیرو گے؟ کتنے سانحہ ماڈل ٹاؤن برپا کروگے؟

شہزاد وسیم نے مزید کہا کہ اس حکومت کی کریڈیبلٹی یہ ہے کہ دنیا میں کوئی انہیں کو پیسے دینے کو تیار نہیں، کیونکہ دنیا کو یقین نہیں کہ ان کے دیے ہوئے پیسے حقیقت میں عوام پر خرچ ہوں گے یا ان کے اکاؤنٹس میں جائیں گے۔

جی ڈی اے کی سائرہ بانو نے کہا کہ عام آدمی سے جینے کا حق چھینا جا رہا ہے۔ وزیر خزانہ 50 ہزار والے طبقے کا بجٹ بنا کر دکھا دیں۔ حکمران اپنے اخراجات کم کریں۔

سائرہ بانو نے پی پی اور ایم کیو ایم کو بھی آئینہ دکھا دیا کہا کہ بلاول مہنگائی مارچ شروع کریں فنکشنل لیگ ساتھ دے گی، ایم کیو ایم مہنگائی کے خلاف آج کس مصلحت کا شکار ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں