جمعہ, مارچ 21, 2025
اشتہار

جرمنی میں مہاجرین داخل ہونا شروع

اشتہار

حیرت انگیز

برلن: شام اورعراق سے ترکِ وطن کرنے والے ہزاروں مہاجرین جرمنی میں داخل ہوگئے جہاں پہلے سے موجود پناہ گزینوں نے استقبالیہ نعروں کے ساتھ ان کا استقبال کیا دوسری جانب آسٹریا نے دوسری جنگِ عظیم کے یورپین یونین میں پیدا ہونے والے مہاجرین کے سب سے بڑے بحران پرایمرجنسی اجلاس بلالیا۔

آسٹرین چانسلر ورنر فیمین نے ہنگری سے آنے والے ہزاروں تارکین وطن کی آمد کو عارضی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یورپین یونین کے تمام 28 ممبر ممالک کو مشترکہ طور پر اس مسئلے سے نبرد آزما ہونا ہوگا۔

شام اور عراق سےہنگری کے راستے آسٹریا اور جرمنی میں داخل ہونے والے مہاجرین کی تعداد ہزاروں میں پہنچ چکی ہے اورایک محتاط اندازے کے مطابق 80 ہزار مہاجرین یورپ میں پناہ لے چکے ہیں جن کی کفالت کا اوسط تخمینہ 11 ملین امریکی ڈالرلگایاگیا ہے۔

جہاں یورپ مہاجرین کی آبادکاری کے طریقہ کار پر تقسیم ہے وہیں عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس مے ہدایت کی ہے کہ تمام کیتھولک پادری ایک خاندان کی کفالت کا ذمہ لیں۔

واضح رہے کہ جرمن پولیس کے مطابق گزشتہ روز سرحد عبور کرکے 8 ہزار مہاجرین جرمنی میں داخل ہوئے ہیں۔

اے ایف پی

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں