تازہ ترین

عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواستوں پر رجسٹرارآفس نے اعتراض عائد کردیا

لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواستوں پر رجسٹرارآفس نے اعتراض عائد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواستوں پر رجسٹرارآفس نے اعتراض عائد کرتے ہوئے کہا درخواستوں کےساتھ حماداظہر ،اسلم اقبال اور فرخ حبیب کی حفاظتی ضمانت کے احکامات کی کاپی دی جائے۔

عمران خان نے3مقدمات میں حفاظتی ضمانت کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے۔

عمران خان کی حفاظتی ضمانت کے معاملے پر ہاٸی کورٹ میں پیشی کے امکان کی وجہ سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

پولیس کی بھاری نفری ہاٸی کورٹ کے اندر اور باہر تعینات ہے جبکہ ہاٸی کورٹ کے گیٹس پر سخت چیکنگ کے بعد داخلے کی اجازت دی جا رہی ہے۔

یاد رہے ایڈووکیٹ اظہر صدیق کا کہنا تھا عمران خان کی تین مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواستیں دائر کر دیں، رجسٹرار ہائیکورٹ نے درخواستوں پر نمبر لگادیا ہے، تینوں درخواستوں کی سماعت آج ہوگی۔

گذشتہ روز پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو گرفتاری کے لیے آنے والی اسلام آباد پولیس ٹیم کے زمان پارک پہنچنے کے معاملے پر آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان کو گرفتار کرنے کا حکم ہے،انہیں نوٹس دے دیا گیا ہے اور پولیس انہیں گرفتار کرکے ہی واپس آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں گرفتار کرنے پہنچی ہے۔ عدالت کے وارنٹ میں واضح ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین کو 7 مارچ تک گرفتار کر کے پیش کیا جائے۔

Comments

- Advertisement -
عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں