پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

میری کتاب کسی انتقام کا حصہ نہیں، مگر ایک طبقہ اس سے خوفزدہ ہے: ریحام خان

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں کا ایک طبقہ کتاب سے خوفزدہ ہے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایک بھارتی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ ریحام خان کا کہنا تھا کہ میری کتاب کسی انتقام کا حصہ نہیں۔

ریحام خان نے دعویٰ کیا کہ کتاب ابھی مکمل نہیں ہوئی، اس پرکام جاری ہے، اس ضمن میں گمراہ کیا جارہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک طبقہ میری کتاب سے خوفزدہ ہے، کتاب کے مبینہ اقتباس پی ٹی آئی نے افشا کیے۔

ریحام خان نے سوال کیا کہ پی ٹی آئی بتائے، میری کتاب کےاقتباسات کیسے حاصل کیے گئے، انھیں اس کا جواب دینا ہوگا۔

ریحام خان کا مزید کہنا تھا کہ کتاب اس لئےلکھی تاکہ لوگوں کو الیکشن سے پہلے حقیقت کاعلم ہو۔

یاد رہے کہ ریحام خان کی کتاب کے مبینہ اقتباسات سوشل میڈیا پر گردش میں ہیں، جن کے باعث کتاب نے متنازع شکل اختیار کر لی ہے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے اس پر شدید تنقید کرتے ہوئے ہرجانے کا دعویٰ کیا گیا، دوسری جانب ریحام خان نے بھی پی ٹی آئی پر کتاب چوری کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

ریحام خان نے چند روز قبل بھی بھارتی ٹی وی چینلز کو انٹرویوز دیے تھے، جن میں عمران خان پر اقربا پروری اور جنسی ہراسگی کے سنگین الزامات عائد کیے گئے تھے۔


ریحام خان کی کتاب میں لگائے گئے الزامات پر جمائما کا غضب ناک ٹوئٹ


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں