بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

ریحام خان کا ہانیہ عامر کو شادی نہ کرنے کا مشورہ

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی صحافی اور ہانیہ عامر کی پہلی فلم ’جانان‘ کی پروڈیوسر ریحام خان نے اداکارہ ہانیہ کو شادی نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے جس کی وجہ بھی بتائی ہے۔

ریحام خان اپنے بیانات اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی دوسری اہلیہ کی وجہ سے جانی جاتی ہیں، انہوں نے  فلم ’جانان‘ کو پروڈیوس کیا تھا اور اس فلم سے ہانیہ عامر کو انڈسٹری میں متعارف کرایا، اب اداکارہ ہانیہ عامر انڈسٹری کا ایک بڑا نام ہے۔

ریحام خان نے حال ہی میں ہانیہ عامر کو مشورہ دیا تھا، ریحام خان نے سپر اسٹار ہانیہ عامر کو شادی نہ کرنے کا مشورہ دینے کی وجہ بھی بتادی۔

رواں سال ریحام خان نے ایک انٹرویو میں ہانیہ عامر کے بارے میں بات کی تھی جہاں وہ انکے مشہور ڈرامے ‘کبھی میں کبھی تم’ میں نبھائے گئے کردار شرجینا کیلئے پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے یہ مشورہ دیا کہ ہانیہ عامر فی الحال کیرئیر پر توجہ مرکوز رکھیں اور شادی نہ کریں۔

تاہم اب ڈیجیٹل پوڈ کاسٹ میں ریحام خان نے بتایا کہ ہانیہ کو شادی نہ کرنے کا مشورہ آخر دیا کیوں تھا؟، انہوں نے کہا کہ اس بیان کے بعد لوگوں نے مجھے کہا کہ خود تو شادیاں کرتی رہتی ہے اور ہانیہ کو شادی کرنے سے منع کر رہی ہے لیکن میرا ماننا ہے کہ شادی تب کریں جب آپ کو لگے کہ آپکو زندگی میں اب ایک ساتھی کی ضرورت ہے۔

ریحام خان نے کہا کہ آج کل جیسے لڑکی 20 یا 30 کی عمر کو پہنچتی ہیں تو بائیولوجیکل کلاک ٹک ٹک کرنے لگتی ہے اور والدین کی طرف سے پریشر اور پابندیاں شروع ہوجاتی ہیں تو لڑکیاں سوچتی ہیں کہ شوہر کے پاس جاؤنگی تو آزادی مل جائیگی جبکہ ایسا نہیں ہوتا۔

ریحام خان کا کہنا تھا کہ جو مشورہ میں ہانیہ کو دے رہی ہوں وہ ہی مشورہ میں اپنی بیٹیوں کو بھی دیتی ہوں کہ پہلے کیرئیر بناؤ خود کو مضبوط بناؤ اور پھر شادی کا سوچو شادی تب کرو جب ایسا لگے کہ ہاں سامنے والے شخص کے ساتھ آگے کی زندگی گزاری جاسکتی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں