اشتہار

ریحام خان کا اپنی ’’گولڈن جوبلی‘‘ سالگرہ پر خصوصی پیغام

اشتہار

حیرت انگیز

ریحام خان نے زندگی کی 50 بہاریں دیکھ لیں انہوں نے اپنی گولڈن جوبلی سالگرہ پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کی سابقہ اہلیہ اور سابق اینکر پرسن ریحام خان جنہوں نے حال ہی میں اوورسیز پاکستانی مرزا بلال سے تیسری شادی کی ہے نے زندگی کی 50 بہاریں دیکھ لیں۔ انہوں نے گزشتہ دنوں اپنی گولڈن جوبلی سالگرہ کا کیک کاٹا اور اس کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے ایک جذباتی پیغام بھی دیا ہے۔

ریحام خان نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹا گرام پر اپنے اکاؤنٹ پرکیک پر لگی موم بتی بجھاتے ہوئے ویڈیو اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کی اور ساتھ ہی ایک طویل جذباتی نوٹ بھی لکھا۔

- Advertisement -

ریحام خان کا اس نوٹ میں خود سے متعلق بات کی اور اپنی زندگی کے گزرے 50 سال کا اس مختصر جملے میں خوبصورت احاطہ کیا اور لکھا کہ ’’ یہ ایک عظیم نصف صدی تھی اور میں نے ابھی جینا شروع کیا ہے۔‘‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Reham Khan (@officialrehamkhan)

ریحام خان نے مزید لکھا کہ میں نے کبھی برسوں کا نہیں بلکہ نعمتوں کا شمار کیا ہے، مجھے اپنی زندگی کے ہر سال پر فخر ہے۔ میں نے اپنی عمر چھپانے کی کبھی کوشش نہیں کی، بڑا ہونا بہت اچھا ہے، یہ زندگی کو مزید دلچسپ بنا دیتا ہے، میں نے اپنے 50 برسوں میں دنیا بھر میں سفر کیا ہے اور بہت سارے عظیم لوگوں سے ملی ہوں اور حیران کر دینے والا آرٹ دیکھا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں