ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

نماز ادا کرتا ہوں تو بین اسٹوکس۔۔۔۔۔۔۔۔ریحان احمد نے کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

نوجوان انگلش آل راؤنڈر ریحان احمد کا کہنا ہے کہ بین اسٹوکس میرے مذہبی فریضے کا بہت احترام کرتے ہیں۔

انگلش کرکٹ ٹیم کے نوجوان آل راؤنڈر ریحان احمد کا کہنا ہے کہ ٹیم کے ساتھ رہتے ہوئے بھی نماز کی ادائیگی میں کبھی مشکل پیش نہیں آئی، کپتان بین اسٹوکس نے مجھ سے کہا ہے کہ آپ کی زندگی میں مذہب کی اہمیت سمجھتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ابوظبی میں بھی ٹریننگ کے دوران شعیب بشیر کے ہمراہ نماز جمعہ ادا کرنے کی خواہش کی تو کسی نے اعتراض نہیں کیا تھا۔

- Advertisement -

ریحان احمد نے کہا کہ نماز ادا کرتا ہوں تو بین اسٹوکس احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

اس سے قبل لیگ اسپنر کا کہنا تھا کہ انتظامیہ جب میری حمایت کرتی ہے تو ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے میں آنجہانی آسٹریلوی لیجنڈ اسپنر شین وارن کی طرح بولنگ کر رہا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ شاید ہر اوور میں ہاف لینتھ پر گیند پھینک دیتا ہوں اور مجھے محسوس نہیں ہوتا کہ میں ایسا کرتا ہوں۔ مجھے ایسا لگتا ہے جیسے شین وارن کی طرح بولنگ کرتا ہوں۔

ریحان احمد کا کہنا تھا کہ یہ وہ اعتماد ہے جو مجھے ڈریسنگ روم سے ملتا ہے اور مجھے کپتان اور ہیڈ کوچ کی جانب سے جو سپورٹ ملتی ہے اس سے کافی بہتری آتی ہے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ اور بھارت کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچز کی سریز 1-1 سے برابر ہے۔ حیدرآباد ٹیسٹ میں مہمان سائیڈ نے اسپنرز کی عمدہ بولنگ کی وجہ سے فتح حاصل کی تھی جبکہ وشاکاپٹنم ٹیسٹ میں میزبان بھارت نے حساب برابر کردیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں