تازہ ترین

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

شب برأت : چنے کی دال اور سوجی کے حلوے کی سوغات گھر پر تیار کریں۔۔ آسان ترکیب

دنیا بھر میں بسنے والے فرزندان اسلام چودہ شعبان کی نماز مغرب کے بعد سے شب برأت کو مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ مناتے ہیں، پاکستان میں یہ رواج ہے کہ اس روز پڑوسیوں، رشتے داروں کے گھروں پر حلوہ تیار کر کے بھیجا جاتا ہے۔

شب برأت کے حوالے سے  فرزندان اسلام خصوصی طور پر نذر و نیاز کا اہتمام کرتے ہیں، اسی طرح اس رات مختلف انواع اقسام کے حلوے بھی تیار کیے جاتے ہیں جن میں چنےّ کی دال اور سوجی کا حلوہ قابل ذکر ہے۔

آئیے ہم آپ کو مزیدار حلوے بنانے کی ترکیب بتاتے ہیں۔

چنے کی دال کا حلوہ بنانے کے لیے اجزا

چنے کی دال – 1 پاؤ

گھی – 1/2 پیالی

چینی –  1 پاؤ

چھوٹی الائچی – 3 عدد

کھویا-  1 پاؤ

بادام (باریک کٹے ہوئے ) – آدھا کپ

پستے – ایک چوتھائی کپ

ترکیب

دال کو 6 سے 8 گھٹنے پانی میں بھوگے کر رکھ دیں، اس کے بعد پانی نکال کر دال کو فوڈ پراسسر یا سل پر میں اچھی طرح پیس لیں پھر پسی ہوئی دال کو موٹی تہہ والے برتن میں ڈال دیں اور اسے ہلکی آنچ پر رکھ دیں۔ بعد ازاں وقفے وقفے برتن میں دودھ شامل کرتے رہے اور ساتھ ساتھ اسے چمچے کی مدد سے چلاتے بھی رہیں۔

جب دودھ ابال آجائے تو تیل، سبز الائچی اور چینی حسب ذائقہ شامل کر دیں، اب برتن میں چمچ چلاتے رہیں اور اس وقت تک تیل شامل کرتے رہیں جب تک اس میں درست گاڑھا پن پیدا نہیں ہو جاتا، جیسے جیسے آپ اس آمیزے کو ہلاتے رہیں گے تو اس کا رنگ گولڈن براؤن میں تبدیل ہونا شروع ہو جائے گا۔

مزید پڑھیں: گناہوں سے توبہ کی آج رات ہے

مسلسل چمچ چلاتے رہیں، ضرورت ہو تو مزید تیل بھی شامل کر لیں اور اس کے بعد آمیزے سے تیل آہستہ آہستہ اور بتدریج الگ ہونا شروع ہو جائے گا۔ چمچ کو اس وقت تک چلاتے رہیں جب تک تیل الگ نہیں ہو جاتا اور حلوے سنہری رنگ میں تبدیل نہیں ہو جاتا۔ حلوہ تیار ہونے کے بعد ٹرے میں پھیلا کر خشک میوے کے ساتھ سجا کر کر پیش کریں۔

سوجی کا حلوہ بنانے کے اجزا

سوجی – ایک کپ

چینی – ایک کپ

پانی – 2 کپ

گھی یا کوکنگ آئل – حسب ضرورت

ترکیب

ایک کپ سوجی لے کر اسے باریک چھلنی سے چھان کر صاف کر لیں، برتن میں پانی گرم کر کےاس میں بادام بھگو دیں اور ھر ان کا چھلکا اتار کر با ریک باریک کاٹ لیں،  پتیلے میں گھی یا تیل ڈالیں اور اس میں ا لائچی کے دانے ڈال کر انہیں ہلکی آ نچ پر بھون لیں، جب الائچی کے دانے براؤن ہو جائیں تو اس میں سوجی ڈالیں اور بھوننے تک چمچ چلائی تاکہ سوجی یکساں بھن جائے اور جلنے سے بھی محفوظ رہے۔

جب سوجی کا رنگ ہلکا براؤ ن ہوجائے اور اس میں سے بھنی ہوئی سوجی کی خوشبو آنے لگے تو اس میں آدھا میوہ ڈال دیں اور چمچ سے ملالیں پھر اس میں چینی ڈال کر چمچ سے ہلائیں۔ جب چینی پگھلنے لگے تو اس میں تین پیالی پانی ڈال دیں اور تیز آ نچ پر پکائیں تاکہ شیرہ زیادہ سے زیادہ بن سکے، جب پانی خشک ہو جائے اور حلوہ دیگچی کے کنا رے چھو ڑنے لگے تو دیگچی کو چو لہے سے اتار لیں۔

اب حلوہ تیار ہے، اپنی پسند اور ذائقے کے مطابق میوہ جات ڈال کر اسے نوش فرمائیں اور دیگر کو بھی کھلائیں۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں