بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

ریکوڈک فزیبلٹی اسٹڈی مکمل، 627 ملین ڈالر سرمایہ کاری کی تصدیق

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے ریکوڈک فزیبلٹی اسٹڈی مکمل کرتے ہوئے 627 ملین ڈالر سرمایہ کاری کی تصدیق کر دی۔

ترجمان او جی ڈی سی ایل نے بتایا کہ اس کا 5.6 ارب ڈالر کے ریکوڈک مائننگ پروجیکٹ میں 8.33 فیصد شیئر ہوگا، بورڈ نے ریکوڈک کیلیے فنانسنگ انتظامات کی منظوری دے دی ہے۔

ریکوڈک پروجیکٹ سے 13.1 ملین ٹن تانبہ اور 17.9 ملین اونس سونا ملنے کی توقع ہے، پہلے مرحلے 2028 سے سالانہ 45 ملین ٹن پروسیسنگ شروع ہوگی جس کیلیے 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری منظور کی گئی۔

ترجمان کے مطابق فزیبلٹی اسٹڈی کے بعد اسٹاک ایکسچینج میں او جی ڈی سی ایل کے شیئرز 2.76 فیصد بڑھ گئے، پروجیکٹ آئندہ 37 سال کیلیے تانبے اور سونے کی پیداوار میں اضافے کا باعث بنے گا۔

او جی ڈی سی ایل، پی پی ایل، جی ایچ پی ایل بیرک گولڈ اور بلوچستان حکومت میگا پروجیکٹ میں شراکت دار ہیں، منصوبے کے دوسرے مرحلے میں 2034 سے پروسیسنگ صلاحیت 90 ملین ٹن سالانہ تک بڑھائی جائے گی۔

منصوبے سے کتنی ملازمتیں پیدا ہوں گی؟

ریکوڈک کا شمار دنیا کے تانبے اور سونے کے بڑے ذخائر میں ہوتا ہے، اس منصوبے سے ملک کے پسماندہ صوبے بلوچستان میں ترقی کا نیا باب کھلے گا اور ایک رپورٹ کے مطابق تقریباً 7 ہزار 500 افراد کو روزگار ملے گا۔

26 جنوری 2025 کو شائع اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’اعتراض ہے‘ میں میزبان انیقہ نثار نے خصوصی طور پر ریکوڈک کے مقام پر جا کر منصوبے اور اس پر عمل درآمد سے متعلق اہم امور پر گفتگو کی۔

انہوں نے بتایا کہ حکومتی اقدامات کے مطابق سال 2028 میں منصوبے کی تکمیل کے بعد یہاں سے باقاعدہ تانبے اور سونے کے دیگر ذخائر کی دریافت کا کام شروع ہوجائے گا، ابھی پہلے مرحلے میں کام جاری ہے۔

ریکوڈک کے قریب نوکنڈی کے مقام پر 30 ہزار نفوس پر مشتمل آبادی ہے اور یہاں کے محنت کشوں کی بڑی تعداد ریکوڈک منصوبے کی تکمیل کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں