اتوار, جون 16, 2024
اشتہار

پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں پنجاب کے امور پر تعلقات بگڑنے لگے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں پنجاب کے امور پر تعلقات بگڑنے لگے اور تحریری معاہدے کے کسی نکتہ پر عملدرآمد کا آغاز نہیں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے مابین دوریوں کا آغاز ہوگیا ، پی پی زرائع نے بتایا کہ پی پی اور ن لیگ میں پنجاب کے امور پر تعلقات بگڑ رہے ہیں، ن لیگ پنجاب کے بارے میں معاہدہ یکسر نظر انداز کر رہی ہے تاہم پارٹی قیادت کو ن لیگ کے رویے سے آگاہ کر دیا ہے

پیپلزپارٹی کی قیادت کی تحفظات وزیراعظم کے سامنے رکھنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے ، قیادت جلدوزیراعظم کو پنجاب بارے تحفظات سے آگاہ کرے گی۔

- Advertisement -

ذرائع نے بتایا کہ تحریری معاہدے کے کسی نکتہ پر عملدرآمد کا آغاز نہیں ہوا، شاید ن لیگ پنجاب کے حوالے سے معاہدہ بھول گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ن لیگ پنجاب میں پیپلزپارٹی کو اسپیس دینے کو تیار نہیں ہے، ن لیگ پنجاب میں پیپلزپارٹی کو مکمل نظر انداز کر رہی ہے اور پی پی کے اراکین پنجاب اسمبلی کی شکایات کا ازالہ نہیں کیا جا رہا۔

پی پی زرائع کے مطابق پنجاب میں بلدیاتی الیکشن رواں سال ہوتے نظر نہیں آ رہے اور بھرتیوں کے معاملے پر اعتماد میں نہیں لیا جا رہا۔

پنجاب میں پیپلزپارٹی مخالف بیورو کریٹس کی تعیناتیاں اور مخصوص اضلاع میں تعیناتیاں بلا مشاورت جاری ہیں، ن لیگ کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزی حیران کن نہیں۔

ن لیگ سیاسی حلیف کے ساتھ برتاو کی اپنی تاریخ دہرا رہی ہے اور پنجاب کے حوالے سے گھمنڈ کا شکار ہے لیکن ن لیگ مت بھولے مریم نواز کی وزارت اعلی پی پی کی مرہون منت ہے۔

ذرائع کے مطابق پی پی، ن لیگ میں پنجاب کے امور پر رضا مندی سے معاہدہ ہوا تھا،معاہدے پر پی پی، ن لیگی مذاکراتی کمیٹیوں کے اراکین کے دستخط ہیں۔

Comments

اہم ترین

جہانگیر خان
جہانگیر خان
جہانگیر خان اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے نمائندے ہیں۔ وہ پارلیمانی امور، صحت، کشمیر، جی بی اور پیپلز پارٹی سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔

مزید خبریں