اشتہار

آسٹریلیا کے ساتھ تعلقات انتہائی نازک موڑ پر آگئے، روس

اشتہار

حیرت انگیز

روس کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے ساتھ تعلقات انتہائی نازک موڑ پر آگئے ہیں، کینبرا کو اپنے اقدامات پر نظر ثانی کرنا ہوگی۔

آسٹریلیا کی جانب سے روس مخالف مغربی مہم میں شامل ہونے کے باعث اس وقت دونوں ممالک کے درمیان تعلقات انتہائی نچلی سطح پر پہنچ چکے ہیں۔ تاہم ماسکو کو امید ہے کہ آسٹریلوی حکام تعلقات کو بہتری کی جانب گامزن کرنے کے لیے اپنے اقدامات پر غور کریں گے۔

روسی وزارت خارجہ کے مطابق نائب وزیر خارجہ آندرے روڈینکو نے بدھ کو ماسکو میں حال ہی میں تعینات آسٹریلوی سفیر جان گیئرنگ کا استقبال کیا تھا۔

- Advertisement -

حکام کا کہنا تھا کہ بات چیت کے دوران آسٹریلوی سفیر کو بتایا گیا ہے کہ کینبرا کی موجودہ پالیسی کے سبب دونوں ممالک کے تعلقات کو نقصان پہنچا ہے اور یہ انتہائی نچلی ترین سطح پر ہیں۔

آسٹریلیا مغرب کی طرف سے شروع کی گئی روس مخالف مہم میں شامل ہوگیا ہے جو کہ دنوں ممالک کے درمیان سردمہری کا باعث ہے۔

روسی حکام نے امید ظاہر کی کہ آسٹریلیا اپنی نقصان دہ پالیسی پر نظر ثانی کریگا کیوں کہ ان کا یہ اقدام ہمارے عوام کے مفادات کے ساتھ ساتھ ایک محفوظ ایشیا پیسیفک خطے کی تعمیر کے بھی برخلاف ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں