اشتہار

سوٹ کیس میں بچوں کی باقیات، جنوبی کوریا سے گرفتار مشتبہ ماں سے متعلق اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

ویلنگٹن: سوٹ کیس میں بچوں کی باقیات ملنے کے کیس میں جنوبی کوریا سے گرفتار مشتبہ ماں کو نیوزی لینڈ کی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اگست میں آکلینڈ میں سوٹ کیس سے دو بچوں کی باقیات ملنے کے بعد سے ایک خاتون ان بچوں کے قتل کے الزامات کا سامنا کر رہی ہیں، جن کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ ان کی ماں ہے۔

42 سالہ خاتون کو جنوبی کوریا سے گرفتار کیا گیا ہے، جنوبی کوریا سے نیوزی لینڈ پہنچنے کے اگلے ہی دن ملزمہ کو جنوبی آکلینڈ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

- Advertisement -

نیلامی میں خریدے گئے سوٹ کیس کھول کر گھر والوں پر دہشت طاری ہو گئی

عدالت نے میڈیا کو خاتون اور دو مقتول بچوں کا نام رپورٹ کرنے سے منع کیا جب کہ یہ حقیقت بیان کرنے کی اجازت دے دی کہ یہ خاتون ان بچوں کی ماں ہے، عدالت نے خاتون کا اگلی پیشی یعنی 14 دسمبر تک کا ریمانڈ بھی منظور کر لیا ہے۔

’سوٹ کیس بچوں‘ کی والدہ کون؟ تفتیش نیوزی لینڈ پولیس کو ایشیا تک لے آئی

کورین پولیس نے اس خاتون کو بچوں کی باقیات ملنے کے ایک ماہ بعد ستمبر میں ساحلی سہر اُلسان سے گرفتار کیا تھا، گرفتاری کے وقت وہ میڈیا کے سامنے قتل سے انکار کر رہی تھیں۔

یاد رہے کہ بچوں کی لاشوں کا پتا اس وقت چلا تھا جب ایک خاندان نے آن لائن نیلامی سے مذکورہ سوٹ کیس خریدا اور گھر لا کر کھولا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں