کراچی : پاکستان میں پہلی بار ترسیلات زر 3 بلین ڈالر سے تجاوز کر گئے ، اپریل 2022 میں 3.1بلین امریکی ڈالر وصول ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں پہلی بار ترسیلات زر 3 بلین ڈالر سے تجاوز کر گئے، اسٹیٹ بینک کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ
اپریل 2022 کے دوران ترسیلات زرکی مدمیں3.1بلین امریکی ڈالر وصول ہوئے۔
Remittances crossed the monthly mark of US $3 billion for the first time. Cumulatively, at $26.1 billion, remittances grew by 7.6 % in the ten months of FY22 compared to last year.https://t.co/7XBd4uNES4 pic.twitter.com/8fDthGpYBi
— SBP (@StateBank_Pak) May 13, 2022
مرکزی بینک نے بتایا کہ اپریل 2022 میں ترسیلات زرمیں ماہانہ 11.2 فیصد جبکہ سالانہ 11.9فیصد سے اضافہ ہوا۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر رواں مالی سال کے دس ماہ میں چھبیس اعشار ایک بلین ڈالر وصول ہوئے، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 7.6فیصد زائد ہیں۔
اعدادو شمار کے مطابق اپریل کے دوران سب سے زیادہ سعودی عرب سے 707 ملین ترسیلات زر آئے، اسی طرح متحدہ عرب امارات سے چھ سو چودہ ملین، برطانیہ سےچار سو چوراسی ملین اور امریکاسے پاکستانیوں نے تین سو چھیالیس ملین ڈالر بھیجے۔
اس حوالے سے تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر فرخ حبیب نے اپنے بیان میں کہا کہ ترسیلات زر پہلی بار 1ماہ 3ارب ڈالرز کراس کرگئی ہیں، 10ماہ میں مجموعی طور پر26.1ارب ڈالرز موصول ہوئے، جوپچھلےسال سے 7فیصدزیادہ ہیں۔
بیرون ملک پاکستانیوں ترسیلات ذر پہلی بار 1ماہ 3ارب ڈالرز کراس کرگئی ہے۔10ماہ میں مجموعی طور پر26.1ارب ڈالرز موصول ہوئےجو پچھلےسال سے 7%زیادہ ہے #امپورٹڈ__حکومت__نامنظور
چند ارب ڈالرز کے لئےIMF کی ساری شرائط ماننے کو تیار ہے لیکن 30ارب ڈالرز بیھجنے والوں سےووٹ کاحق واپس لے رہے ہے pic.twitter.com/WikAX1Dp2W— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) May 13, 2022
فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ یہ چندارب ڈالرزکے لئے آئی ایم ایف کی ساری شرائط ماننے کو تیار ہیں ، یہ 30ارب ڈالرزبھیجنے والوں سے ووٹ کاحق واپس لے رہےہیں۔
انھوں نے کہا کہ بیرونی سازش کےتحت لائےگےکرائم منسٹرملکی معاملات میں گمشدہ ہے ، کرائم منسٹر3روزسےلندن میں سزایافتہ اشتہاری کےپاس موجودہے ، یہاں ملک کی معشعیت کوتباہ بربادکردیاگیاہے، ڈالر اوپن مارکیٹ میں ایک ہفتہ میں 6روپےمہنگاہوکر193روپےکاہوگیا ،فرخ حبیب
بیرونی سازش کے تحت لائے گے #کرائم_منسٹر_شہبازشریف ملکی معاملات میں تلاش گمشدہ ہے 3روز سے لندن میں سزا یافتہ عدالتی اشتہاری کے پاس موجود ہے یہاں ملک کی معشعیت کو تباہ برباد کردیا گیا ہے۔ ڈالر اوپن مارکیٹ میں ایک ہفتہ میں 6روپےمہنگا ہوکر 193روپے کا ہوگیا۔#امپورٹڈ__حکومت__نامنظور
— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) May 13, 2022