بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

جنوری کے دوران ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : مشیر خزانہ حفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ جنوری2020میں ترسیلات زرمیں9.36فیصداضافہ ریکارڈکیاگیا جبکہ 7 ماہ میں ترسیلات زر 13.30 ارب ڈالر ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں بتایا جنوری2020میں ترسیلات زرمیں9.36فیصداضافہ ریکارڈکیاگیااور مالی سال2020جولائی تاجنوری ترسیلات زر13.30ارب ڈالرہوگئیں۔

مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ مالی سال کےاسی عرصےمیں ترسیلات زر12.74ارب ڈالر رہیں جبکہ رواں مالی سال کے پہلے 7ماہ ترسیلات زر میں4.1فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔

یاد رہے رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ میں ترسیلات زرمیں 4 فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ جنوری میں ترسیلات زر میں 9 فیصدکا اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سےجاری اعدادوشمارکےمطابق جولائی تا جنوری ترسیلات زرکاحجم 13 ارب 30 کروڑڈالررہا، گزشتہ مالی سال کےاسی عرصےکے دوران یہ حجم بارہ ارب ستر کروڑ ڈالر تھا، سب سےزیادہ ترسیلات سعودی عرب سےبھیجی گئیں، دوسرے نمبر پر یو اے ای، تیسرے نمبر پر امریکہ اور چوتھے نمبر پر برطانیہ ہے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ جنوری میں ترسیلات زر کا حجم ایک ارب نوے کروڑ ڈالر رہا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں