تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

آن لائن کارخریدنے والا سر پکڑ‌کر بیٹھ گیا، پارسل دیکھ کر ہوش اڑ گئے

نئی دہلی : بھارت میں ایک شخص کو آن لائن بیش قیمت ریموٹ کنٹرول کار خریدنا مہنگا پڑگیا، خریدار کو ریموٹ کنٹرول کار کے بجائے ایک بسکٹ کا پیکٹ تھما دیا گیا۔

اکثر دیکھا گیا ہے کہ آن لائن خریداری کرنے والے متعدد خریداروں کے ساتھ دھوکا دہی کے واقعات رونما ہوچکے ہیں، خریدار تمام تر احتیاط کے باوجود بھی آن لائن ڈاکوؤں کے ہاتھوں بڑی رقم سے محروم ہوجاتے ہیں۔

ایک ایسا ہی واقعہ نئی دہلی کے علاقے بھگوان نگر آشرم میں پیش آیا جہاں ایک شہری نے ریموٹ کنٹرول کار کا آن لائن کا آرڈر دیا لیکن جب پارسل کھولا تو اس میں سے حیرت انگیز طور پر ایک بسکٹ کا پیکٹ نکل آیا۔

لوگوں کو اس بات کا علم تب ہوا جب دھوکہ کھانے والے خریدار وکرم بورگوہین نے اپنے فیس بک پروفائل پر ایک پوسٹ کی اور بتایا کہ ان کے ساتھ کیا ڈرامہ ہوگیا ہے۔

انہوں نے تصویر کے عنوان میں لکھا کہ جب آپ کار کا آرڈر دیں اور اس کے بجائے آپ کو پارلے جی بسکٹ کا پیکٹ مل جائے،، ہاہاہاہاہا۔ اب چائے بنانی پڑے گی۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے متاثرہ شخص وکرم نے بتایا کہ یہ پیکیج ملنے کے بعد میں یہ سوچنے لگا کہ ریموٹ کنٹرول کار کا پیکٹ اتنا چھوٹا سا کیسے ہوسکتا ہے؟

انہوں نے کہا کہ جیسے ہی میں نے اس پیکٹ کو کھولا تو انکشاف ہوا کہ مجھے دھوکہ دیا گیا تھا اور ریموٹ کنٹرول کار کی بجائے مجھے بھیجا گیا تھا۔ پارلے جی بسکٹ کا ایک پیکٹ۔ سوشل میڈیا پر صارفین نے وکرم سے اظہار ہمدردی کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -