جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

بغیر رجسٹریشن شوروم سے گاڑی نکالنے اور اوپن لیٹر پر پابندی عائد

اشتہار

حیرت انگیز

سندھ حکومت نے اے ایف آر گاڑیوں کو ایک ہفتے میں رجسٹریشن کرانے کی مہلت دے دی۔

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ ایک ہفتے کے بعد کوئی بھی گاڑی بغیر نمبر پلیٹ یا اے ایف آر نہیں چلے گی وزیر اعلی کی ہدایت پر ایک ہفتے بعد گاڑی چالان ہوجائے گی۔

شرجیل میمن نے کہا کہ اوپن ٹرانسفر لیٹر پر گاڑی چلائی جانے والی گاڑی ضبط ہو گی جب کہ ٹنٹئڈ گاڑیوں کو سڑکوں پر چلانےکی اجازت نہیں ہو گی۔

وزیر اطلاعات سندھ نے اعلان کیا کہ شوروم سے بغیر رجسٹریشن گاڑی نکالنے کی اجازت نہیں ہوگی اور ایک ہفتے بعد ایسی کوئی گاڑی شو روم کے باہر نہیں نکل سکے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلحے کی نمائش کی اجازت کسی صورت نہیں ہوگی۔

شرجیل میمن نے صدر مملکت کی جانب سے دو صوبوں میں الیکشن کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ صدر نے الیکشن کی تاریخ کا اعلان کر کے پھر غیرآئینی کام کیا ہے صدرصاحب کو مشورہ ہوگا کہ عمران خان کا جھوٹا نہ کھائیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں