اسلام آباد: پاکستان کے معروف سیاسی رہنما نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
سرکاری نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے معروف سیاسی رہنما منیر احمد خان نے آج جمعے کے روز وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اور اُن کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
اس موقع پر منیر احمد خان نے تحریک انصاف میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کیا جسے وزیراعظم نے قبول کیا اور انہیں شمولیت پر روایتی انداز سے خوش آمدید کہا۔ وزیراعظم عمران خان نے تحریک انصاف کا حصہ بننے پر منیر احمد خان کو مبارک باد دی اور پارٹی پرچم کے رنگ والا مفلر بھی دیا۔ اطلاعات کے مطابق اس ملاقات میں وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری بھی موجود تھے۔
مزید پڑھیں: اداکار شمعون عباسی تحریک انصاف میں شامل
ترجمان وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ عمران خان نے ملک میں مہنگائی، بے روزگاری، افراط زر سمیت تمام مسائل کی وجہ سابقہ حکومتوں کی لوٹ مار اور کرپشن کو قرار دیا۔
وزیر اعظم عمران خان سے معروف سیاسی رہنما منیر احمد خان کی ملاقات
منیر احمد خان کا تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان
وزیر اعظم عمران خان نے منیر احمد خان کے فیصلے کو سراہا
منیر احمد خان کا وزیر اعظم عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کااظہار@ImranKhanPTI pic.twitter.com/4X20ybMGeG— PTV News (@PTVNewsOfficial) March 5, 2021
منیر احمد خان نے وزیراعظم کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’پاکستان کی تقدیر اور مستقبل کے لیے آپ کی کاوشیں دیکھ کر محسوس ہوتا ہے کہ ملک محفوظ اور روشن ہاتھوں میں ہے‘۔
یہ بھی پڑھیں: اہم ن لیگی رہنما تحریک انصاف میں شامل
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان گذشتہ دو دہائیوں سے زائد عرصہ سے کرپشن، لوٹ کھسوٹ اور مافیا سے لڑ رہے ہیں، عمران خان کی بے لوث جدوجہد سے متاثر ہوکر ہی ساتھ دینے کا فیصلہ کیا توکہ میں بھی مشن کا حصہ بن سکوں۔