جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

کراچی میں ایک سال سے 3 اسنارکلز کی مرمت کا کام جاری ہونے کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد میں ایک سال سے 3 اسنارکلز کی مرمت کا کام جاری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جیل روڈ، کراچی پر ایک سپر اسٹور میں آتش زدگی کے واقعے کے بعد ایک بار پھر ناقص انتظامی امور کے سوالات اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔

ایک دن گزرنے کے بعد بھی آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا ہے، سپر اسٹور کی بیسمنٹ میں لگی آگ بجھائی نہیں جا سکی ہے، چیف فائر افسر نے متاثرہ بلند عمارتوں سے ریسکیو میں کارآمد گاڑیوں کی کمی کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے انکشاف کیا کہ شہر میں اس وقت صرف 2 اسنارکلز دستیاب ہیں۔

انھوں نے کہا کہ شہر میں مجموعی طور پر 5 اسنارکل ہیں، لیکن ان میں سے صرف 2 کام کر رہی ہیں، اور 3 کی مرمت جاری ہے، چیف فائر آفیسر نے بتایا کہ تقریباً ایک سال ہو گیا ہے اور ان 3 اسنارکلز کی مرمت کا کام جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا خراب اسنارکلز کی مرمت جاری ہے اور اسی ہفتے یہ سڑکوں پر ہوں گی، چیف فائر افسر نے یہ بھی کہا کہ ہمارا کام 2 گاڑیوں سے چل جاتا ہے، تاہم ہماری کوشش ہے ہر ضلع میں ایک اسنارکل لازمی ہو، ہمیں صوبائی حکومت نے ایک اسنارکل دی ہے جو 103 میٹر بلندی تک جا سکتی ہے۔

جیل چورنگی پر سپر اسٹور میں لگی آگ کو 22 گھنٹے سے زائد وقت گزر گیا

دوسری طرف وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلڈرز جب پزیشن لیتے ہیں تو نقشے میں فائر فائٹنگ کے آپشن دیتے ہیں، لیکن کچھ بلڈرز ریکوائرمنٹ پوری نہیں کرتے، ایسے واقعات پر وزیر اعلیٰ سندھ نے سخت نوٹس لیا ہے۔

انھوں نے کہا آگ لگنے کی وجہ سے جن کا نقصان ہوا ان کا ازالہ کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ سندھ نے واقعے پر انکوائری کمیٹی بنا دی، رپورٹ کی روشنی میں ایسے واقعات سے بچنے کے اقدامات کیے جائیں گے، اور بلڈنگ کو دوبارہ چیک کیا جائے گا کہ رہنے کے قابل ہے یا نہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں