تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے نقصانات کی رپورٹ جاری

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے بڑے پیمانے پر نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی گئی جس کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان سب سے زیادہ متاثر ہوا، لوئر اور اپر دیر میں سیلاب سے 374 اسکول کو نقصان پہنچا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سیلاب سے صوبے میں اب تک 284 افراد جاں بحق ہو چکے جن میں 138 مرد، 38 خواتین اور 108 بچے شامل ہیں۔ مختلف حادثات میں 336 افراد زخمی ہوگئے جن میں 131 مرد، 79 خواتین اور 126 بچے شامل ہیں۔

بارشوں اور سیلاب سے سوات میں سب سے زیادہ اموات ہوئیں۔ سوات میں 34، ڈی آئی خان 30، مانسہرہ 22، لوئر دیر 17 اور اپر دیر میں 13، لکی مروت میں 13 اور کرک میں بھی 13 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق سیلاب سے 9 ہزار 552 مویشی ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ سیلاب سے صوبے میں 79 ہزار 507 گھر متاثر ہوئے ہیں۔ 46 ہزار گھر مکمل طور پر تباہ ہوئے اور 32 ہزار 914 گھروں کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے۔

خیبرپختونخوا میں سیلاب سے 374 اسکول متاثر ہوئے ہیں۔ 24 اسکول مکمل طور پر تباہ اور 350 کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے۔ سب سے زیادہ اسکول لوئر دیر میں 170، اپر دیر میں 82، شانگلہ میں 77 اور اپر چترال میں 26 اسکول متاثر ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اپر دیر میں 18 لوئر دیر میں 5 اور اپر کوہستان میں ایک اسکول مکمل طور پر تباہ ہوا ہے۔

بارشوں اور سیلاب سے ڈی آئی خان میں 6، مانسہرہ 3، کرک 2، باجوڑ، بنوں، بونیر، چارسدہ، نوشہرہ اور جنوبی وزیرستان میں بھی 1، 1 اسکول متاثر ہوئے ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبے میں سیلاب سے 374 دیگر املاک کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ضلع ہے جہاں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث 67 ہزار 453 گھر متاثر ہوگئے ہیں۔ ڈی آئی خان میں سیلاب سے 29 ہزار 729 گھر مکمل طور پر تباہ ہوگئے ہیں جبکہ 37 ہزار 724 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

پی ڈی ایم اے رپورٹ کے مطابق سیلاب سے ٹانک میں 2 ہزار 400 گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔ ٹانک میں سیلاب سے 1156 گھر مکمل تباہ اور 1244 کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

کرک میں سیلاب سے 1614 گھر متاثر ہوئے۔ کرک میں 303 گھر مکمل تباہ اور 1311 کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ لکی مروت میں سیلاب سے 1283 گھر متاثر ہوئے۔ لوئر کوہستان میں 666 اور نوشہرہ 65 متاثر ہوئے ہیں۔

اپر چترال میں 290 اور لوئر چترال میں 236 گھر متاثر ہوئے۔ اپر چترال میں 181 گھر مکمل تباہ اور 109 کو جزوی نقصان پہنچا ہے جبکہ لوئر چترال میں 175 گھر مکمل تباہ اور 91 کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

چارسدہ میں 960 گھر متاثر ہوئے، 160 گھر مکمل تباہ اور 800 گھروں کو جزوی نقصان پہنچ ہے۔ اپر دیر میں 944 گھر متاثر ہوئے۔ 289 گھر مکمل تباہ اور 655 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

Comments

- Advertisement -