تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

کراچی، جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید گھر واپس پہنچ گئے

کراچی: جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید اپنے گھر واپس پہنچ گئے.

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید گھر واپس پہنچ گئے، وہ گزشتہ روز گھر سے نکلنے کے بعد لاپتا ہوگئے تھے.

واضح رہے کہ  جیو نیوز کے سینیئر رپورٹر علی عمران سید گزشتہ روز لاپتہ ہوگئے تھے، اہلیہ کا کہنا تھا کہ علی عمران گزشتہ شام بیکری تک جانے کیلئے گھر سے نکلے لیکن واپس نہیں آئے۔

صحافی علی عمران کے لاپتہ ہونے کامقدمہ تھانہ سچل میں درج کیا گیا تھا، مقدمہ علی عمران کے بھائی طالب رضوی کی مدعیت میں نامعلوم افراد کیخلاف درج کیا گیا۔

مزید پڑھیں: گورنرسندھ اوروزیراعلیٰ سندھ کا جیو نیوز کے رپورٹر کے لاپتہ ہونے کا نوٹس

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ دعا اور امید کرتاہوں رپورٹر علی عمران جلد اپنے اہل خانہ کو مل جائیں۔

علی عمران کے لاپتہ ہونے پرصحافتی تنظیموں اورایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز نےتشویش کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی اور وفاقی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا تھا کہ علی عمران کی گمشدگی کا فوری نوٹس لیاجائے ۔

خیال رہے کہ قائمقام ایڈیشنل آئی جی کراچی عارف حنیف علی عمران سید کے گھر پہنچے تھے، قائمقام پولیس چیف  کراچی نے صحافی کے گھر والوں سے ملاقات کی تھی اور جلد بازیابی کی یقین دہانی کروائی تھی۔

Comments

- Advertisement -