اتوار, دسمبر 8, 2024
اشتہار

اڈیالہ جیل پر دہشت گرد حملے کی اطلاعات ہیں، وزارت داخلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزارت داخلہ نے بانی پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل میں سیکیورٹی فراہمی کے کیس میں عدالت کو بتایا اڈیالہ جیل پردہشت گردحملےکی اطلاعات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں بانی پی ٹی آئی کو سیکیورٹی کی فراہمی سے متعلق کیس کی ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔

وزارت داخلہ کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کو سیکیورٹی فراہمی سے متعلق جواب عدالت میں جمع کرادیا، جس میں کہا کہ اڈیالہ جیل پردہشت گردوں کے حملہ کی اطلاعات ہیں، انٹیلی جنس اداروں کی رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں کاپہلاٹارگٹ راولپنڈی ہے۔

- Advertisement -

وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ راولپنڈی میں اہم شخصیات سمیت فوجی تنصیبات بھی دہشت گردوں کےنشانےپرہیں، یہ دہشت گردی دشمن ممالک کی ایجنسیاں اورکالعدم گروپس کامنصوبہ ہے۔

پاکستان دشمن عناصر ملک میں سیاسی افراتفری اور انارکی پھیلانا چاہتے ہیں ،بانی پی ٹی آئی سمیت ہر شہری کی زندگی اور اس کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے،سیکیورٹی،حفاظت اور امن و امان صوبائی معاملہ ہے، ٹھوس اقدامات کیےجارہےہیں۔

وزارت داخلہ نے استدعا کی کہ بانی پی ٹی آئی کی حفاظت کے لئے درخواست مسترد کی جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں