افغانستان کے لیے پاکستان کے نمائندہ خصوصی آصف درانی کا کہنا ہے تحریک طالبان پاکستان کے چھ ہزار جنگجو افغانستان میں سکون سے رہ رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق افغانستان کے لیے پاکستان کے نمائندہ خصوصی آصف درانی نے انڈپینڈنٹ اردو کو انٹر ویو میں بتایا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 6 ہزار جنگجو افغانستان میں سکون سے رہ رہے ہیں، وہ جنگجو پاکستانی سرحد پر سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور عام شہریوں کے قتل میں ملوث ہیں۔
نمائندہ خصوصی نے کہا کہ یہ نہ صرف پاکستان کے لیے ایک تشویش کی بات ہے بلکہ اس کا اثر پاکستان افغانستان تعلقات پر بھی ہو گا، ٹی ٹی پی کے لوگ افغانستان میں رہ رہے ہیں، انہیں وہاں پناہ دی گئی ہے، وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ رہ رہے ہیں۔
Comments
- Advertisement -