اشتہار

کیا عمران خان کے کسی نمائندے نے اہم امریکی شخصیت سے ملاقات کی؟

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے عمران خان کے نمائندے کی ڈونلڈ لو سے ملاقات کی تصدیق سے گریز کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ وہ اس معاملے پر بات کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔

پریس کانفرنس کے دوران اے آر وائی نیوز کے نمائندے نے سوال کیا کہ کیا عمران خان کے کسی نمائندے سے ڈونلڈ لو (معاون وزیر خارجہ برائے جنوبی اور وسطی ایشیائی امور) کی ملاقات ہوئی؟

- Advertisement -

نیڈ پرائس نے جواب دیا کہ اگر ایسی کوئی ملاقات ہوئی بھی ہے تو میں اس پر بات کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہوں، انھوں نے کہا کہ امریکا پاکستان میں کسی ایک سیاسی جماعت کی حمایت نہیں کرتا، پاکستان میں اسٹیک ہولڈرز سے بات چیت ہوتی رہتی ہے۔

نیڈ پرائس نے طارق فاطمی کی محکمہ خارجہ میں ملاقاتوں کی تصدیق بھی نہیں کی، سوال کیا گیا کہ آپ طارق فاطمی کی محکمہ خارجہ میں ملاقاتوں کی تصدیق کر سکتے ہیں؟ نیڈ پرائس نے کہا میں اس کی تصدیق کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہوں، ان ملاقاتوں کی تصدیق پر کچھ ہوا تو بتائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں