واشنگٹن : امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ جمہوریت عدم استحکام کا شکار ہے اور ہمیں اس کا دفاع کرنا ہوگا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے سینیٹ میں سابق صدر دونلڈ ٹرمپ کو الزامات سے بری کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ انتہائی پسندی اور تشدد کی امریکا میں کوئی جگہ نہیں۔
انہوں نے ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جمہوریت عدم استحکام کا شکار ہے اور ہمیں اس کا دفاع کرنا ہوگا۔
- Advertisement -
جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ سب کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ جھوٹ کو شکست دینے کےلیے سچ کا دفاع کریں۔
امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ جوریپبلیکن رہنما سزا کے خلاف تھے وہ سمجھتے ہیں کہ ٹرمپ کپیٹل ہل حملے کا ذمہ دار ہے۔