تازہ ترین

گورنر خیبرپختونخوا کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست سماعت کیلیے مقرر

پشاور ہائیکورٹ نے گورنرخیبرپختونخوا کو عہدے سے ہٹانے کیلئے درخواست کل سماعت کیلئے مقرر کر دی۔

تفصیلات کے مطابق نگراں حکومت خیبرپختونخوا کے خلاف دائر درخواست کی بھی سماعت کل ہو گی۔ درخواست پرسماعت جسٹس مسرت ہلالی اورجسٹس شکیل احمدپرمشتمل بینچ کرے گا۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ گورنر کےپی نےحلف کی پاسداری نہیں کی انہیں عہدے سے ہٹایا جائے، گورنر نے اسمبلی تحلیل کے 90روز کے باوجود الیکشن تاریخ نہیں دی۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ گورنر کےپی کے خلاف آرٹیکل 6 کی کارروائی کی جائے نگراں حکومت کی 90 دن کی مدت ختم ہو گئی لہذا نگراں وزرا دفاتر خالی کریں۔

Comments