تازہ ترین

خیبر پختونخوا میں بھی انتخابات کیلیے 8 اکتوبر کی تاریخ مقرر

پنجاب کے بعد خیبر پختونخوا میں بھی عام انتخابات...

’عدالتی اصلاحات بل پر کیا فیصلہ کروں گا یہ کہنا قبل ازوقت ہے‘

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عدالتی...

قومی اسمبلی میں‌ عدالتی اصلاحات کا بل منظور

اسلام آباد: قومی اسمبلی نے عدالتی اصلاحات پر مشتمل...

سیاسی جماعتوں سے انتخابی نشان الاٹ کرنے کیلیے درخواستیں طلب

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیاسی جماعتوں سے انتخابی نشان الاٹ کرنے کیلیے درخواستیں طلب کر لیں۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتیں نمائندوں کے ذریعے انتخابی نشان کیلیے درخواستیں جمع کرائیں، درخواستیں 8 مارچ تک سیکریٹری الیکشن کمیشن کو بھیجی جا سکتی ہیں۔

کمیشن نے کہا کہ تاخیر سے بھیجی گئی درخواستوں پر غور نہیں کیا جائے گا، درخواستوں کے ساتھ بیان حلفی بھی جمع کرانا ہوگا۔

درخواستیں الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 216 کے تحت 8 مارچ تک طلب کی گئیں۔

دوسری جانب سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن نے صدر اور گورنر کے پی کے ساتھ مشاورت دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ الیکشن کمیشن میں اہم اجلاس ہوا جس میں چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں ممبران و سیکرٹری نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کے لاؤنگ نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر بریفنگ دی جبکہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے انتخابات کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں متعلقہ ونگز نے الیکشنز کی تیاریوں بارے میں بھی بریفنگ دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے صدر مملکت اور گورنر خیبرپختونخوا کے ساتھ مشاورت دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

یاد رہے سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو پنجاب اور خیبر پختونخوا میں نوے روز میں انتخابات کرانے کا حکم دے دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے فیصلہ تین دو کی اکثریت سے سنایا، عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پارلیمانی جمہوریت میں انتخابات اہم عنصر ہیں، اسمبلی کی تحلیل کے بعد نوے روزمیں الیکشن ہونا لازم ہے۔

Comments