اشتہار

پاک فوج کا ناران میں ریسکیوآپریشن جاری

اشتہار

حیرت انگیز

مانسہرہ: شمالی علاقہ جات میں ہونے والی برف باری کے سبب پھنس جانے والے سیاحوں کو بچانے کے لئےپاک فوج کی جانب سے ریسکیو آپریشن جاری ہے اور اب تک 50 سے زائد سیاحوں کو ریسکیو کیاجاچکاہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے امدادی ٹیموں نے ناران کے بھروائی روڈ پرپھنسے پچاس سیاحوں کونکال کر محفوظ مقام پر پہنچا دیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ وزیراعظم نےسیاحوں کو نکالنےکیلئےفوری اقدامات کی ہدایت کی تھی، بھروائی باٹاکنڈی روڈپرفرنٹئیرورکس آرگنائزیشن کے دستے امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ آج دوپہر پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں غیرمتوقع طور پربرف باری شروع ہوگئی اورلگ بھگ ڈھائی فٹ برف گرنے سے ناران، کاغان اورگلگت بلتستان موسمِ سرما سے لطف اندوز ہونے والے سیاح مشکلات کا شکارہوگئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ موسم بہتر ہوتے ہی سیاحوں کو واپس اسلام آباد پہنچانے کے لئے ہیلی کاپٹر سروس شروع کردی جائے گی۔

اس حوالے سے کمشنر ہزارہ اکبر خان نے اے آروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سیاحوں کو مشکل علاقوں سے نکلا جارہا ہے اور انہیں ہوٹلوں میں منتقل کیا جارہا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھاری مشینری کی مدد سے سڑکوں کو کلئیرکیا جارہاہے اورجلد ہی راستے مکمل پرکھول دئیے جائیں گے۔

دوسری جانب خیبرپختونخواہ کے وزیراطلاعات مشتاق غنی کا کہنا تھا کہ راستوں کو کلئیر کرنے کے لئے مزید ہیوی مشنری منگوائی ہے اور سیاحوں کی کئی گاڑیاں ناران سے کاغان پہنچادی گئی ہیں۔

دوسری جانب بابو سرٹاپ کے ذریعے ناران آنے والوں کو ہدایت دی جارہیں ہیں کہ وہ گاڑیاں چھوڑدیں کیونکہ پھسلن کے باعث گاڑیوں کا گزرنا دشوارہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں