تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

ساتویں منزل سے لٹکا ہوا بچہ کیسے بچ گیا؟ سنسنی خیز ویڈیو وائرل

بیجنگ : چین میں ایک رہائشی عمارت کی ساتویں منزل سے چھوٹا بچہ گرنے ہی والا تھا جسے موقع پر پہنچ کر ایک شہری نے معجزانہ طور پر بچالیا۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو کو صارفین دیکھ کر پہلے تو دم بخود اور خوفزدہ ہوگئے تاہم پوری ویڈیو دیکھ کر ان کو تسلی ہوئی۔

اس دل دہلا دینے والے منظر کی ویڈیو دیکھ کر وہاں موجود لوگ بھی سکتے میں آگئے، ویڈیو کے آخری لمحات میں بچے کو ایک شہری نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر گرنے سے بچالیا۔

امریکی ٹی ایم زیڈ ویب سائٹ کے مطابق فوشان شہر کے ایک ویڈیو کلپ میں بچے کو فلیٹ کی ساتویں منزل کی بالکونی سے لٹکے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ منظر سیکھ کر اس کے پڑوسی نے اپنی جان کو خطرے میں ڈالنے کا فیصلہ کیا اور فوری طور پر بالکونیوں کے درمیان چڑھتے ہوئے بچے کے قریب پہنچ گیا۔ْ

ویڈیو کا سب سے سنسنی خیز لمحہ وہ تھا کہ جب اس نے عین آخری لمحات میں بچے کو پہنچ کر قابو کیا، وہ اگر اسے نہ تھامتا تو بچے کا گرنا یقینی ہوچکا تھا۔

مذکورہ ویڈیو میں اس آدمی کو بالکونیوں کے درمیان بہت احتیاط سے چلتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے تاہم بچے کے پاس پہنچنے تک وہ اپنا توازن برقرار رکھنے میں کامیاب رہا۔

اس ویڈیو کو ملک بھر میں بڑے پیمانے پر سراہا گیا، دوسری طرف میڈیا صارفین نے اس شخص کو "اسپائیڈر مین” قرار دیا ہے، اسے شہر کی انتظامیہ نے شہری کو اعزاز سے بھی نوازا ہے۔

Comments

- Advertisement -