اشتہار

ایسٹرازینیکا کی افادیت سے متعلق تحقیق سامنے آگئی! ماہرین کا حیران کن دعویٰ

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : برطانوی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ایسٹرازینیکا ویکسین علامات والی بیماری کی روک تھام کےلیے 85 سے 90 فیصد تک اثر انداز ہوسکتی ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی حکام کی جانب سے ویکسین کے 90 فیصد تک مؤثر ہونے کا دعویٰ پبلک ہیلتھ انگلینڈ کی جانب سے جاری ابتدائی نتائج میں کیا گیا ہے۔

نتائج میں کہا گیا ہے کہ تاحال ایسٹرازینیکا ویکسین کی افادیت پر زیادہ اعتماد نہیں کیا جاسکتا، ابھی مزید شواہد اکٹھے کرنے کی ضرورت ہے۔

- Advertisement -

پی ایچ ای نے جاری ڈیٹا میں ایسٹرازینیکا ویکسین کی افادیت کا اندازہ 89 فیصد لگایا گیا ہے جو کرونا وائرس کی علامات والی بیماری کے خلاف فائزر جتنی ہی موثر ہے۔

برطانیہ کے ویکسین وزیر ندیم زاہوی نے بتایا کہ نیا ڈیٹا ایسٹرازینیکا ویکسین کی 2 خوراکوں کے حیرت انگیز اثرات کی عکاسی کرتا ہے، جس کی دوسری خوراک کے بعد بیماری سے 90 فیصد تک تحفظ مل سکتا ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایسٹرازینیکا کی جانب سے ابتدائی نتائج کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں