تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

زرافے نے سائنس دانوں کو حیران کردیا، ویڈیو وائرل

جوہانسبرگ: دنیا بھر میں زرافہ طویل القامت ہونے کی وجہ سے اپنی الگ پہچان رکھتا ہے، لمبی گردن انہیں درخت سے پتے توڑ کر کھانے میں مدد فراہم کرتی ہے۔

لیکن جنوبی افریقی ملک نامیبیا میں پست قامت زرافہ دریافت ہوا ہے جس نے ماہرین کو بھی حیرت زدہ کردیا، اس حوالے سے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے، افریقی جنگل میں اس سے قبل بھی ایک ‘بونا’ زرافہ پایا گیا تھا جس کے بعد چھوٹے قد والے زرافوں کی تعداد 2 ہوگئی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ‘زرافہ کنزرویشن فاؤنڈیشن’ کے ماہرین افریقی جنگلوں میں پست قامت زرافوں کی تلاش کے مشن پر ہیں، اسی دوران انہیں ایک اور ‘بونا’ زرافہ دکھا، سائنس دانوں نے اس دریافت کو ناقابل یقین قرار دے کر بے حد خوشی کا اظہار بھی کیا۔

Scientists surprised to discover two dwarf giraffes in Namibia, Uganda -  The Hindu

گھاس کھاتے زرافے کی ویڈیو وائرل

زرافوں کا قد عموماً طور پر 15 سے 20 فٹ ہوتا ہے، لیکن دریافت ہونے والا زرافہ ساڑھے 8 فٹ کا ہے۔ جبکہ اس سے قبل 2018 میں سامنے آنے والے زرافے کی لمبائی 9 فٹ تین انچ تھی۔

ماہرین پست قامت زرافوں کے حوالے سے اپنی دریافت برٹش میڈکل جنرل میں شایع کرچکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -