اشتہار

مخصوص نشستیں، کاغذات نامزدگی کا وقت بڑھا دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ سندھ کی کونسلز کی مخصوص نشستوں پر کاغذات جمع کرانے کا آج آخری دن ہے۔

ترجمان کے مطابق کاغذات نامزدگی کی وصولی کا وقت رات 12بجے تک بڑھا دیا گیا ہے سیا سی جماعتیں بھی امیدواروں کی ترجیحی فہرست رات 12 بجے تک جمع کراسکتی ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق آزاد امیدوار چاہے تو 24 مئی تک کسی بھی سیاسی جماعت میں شامل ہو سکتا ہے اس سلسلے میں آزاد امیدوار کو ایک حلف نامہ بھی جمع کرانا ہو گا۔ آزادامیدوار کو واضح کرنا ہو گا کہ وہ کسی دباؤ میں نہیں ہے اور اسے واضح کرنا ہو گا کہ رضاکارانہ سیاسی جماعت میں شامل ہو رہا ہے۔ آزادامیدوار کو تصدیق شدہ حلف نامہ آراو کے پاس جمع کرانا ہو گا۔

- Advertisement -

شیڈول کے مطابق ٹاؤن چیئرمین، وائس چیئرمین کے لیے کاغذات نامزدگی 22 سے 24 مئی تک جمع ہوں گے اور 25 سے 26 مئی تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوگی۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 3 سے 4 جون تک ٹاؤن کونسل، سٹی کونسل کے ایوان کی تشکیل مکمل کی جائے گی اور 10 جون کو منتخب ہونے والے بلدیاتی نمائندے حلف اٹھائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں