تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

متحدہ عرب امارات، آئندہ تین ماہ کے لیے رہائشی ویزے کی مفت تجدید کا اعلان

دبئی: متحدہ عرب امارات کی حکومت نے  رہائشی ویزوں سے متعلق اہم اعلان کردیا جو یکم اپریل سے نافذ العمل ہوگا۔

گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق کابینہ نے فیصلہ کیا کہ جن تارکین وطن کے رہائشی ویزوں کی مدت یکم مارچ 2020 سے ختم ہوگئی اُن کے ویزوں کی تجدید آئندہ تین ماہ کے لیے خود بہ خود ہوجائے گی۔

کابینہ نے فیصلہ کیا کہ غیرملکی تارکین کا ویزہ تیس جون تک قابل قبول ہوگا اور انہیں تجدید کے لیے کوئی فیس بھی ادا نہیں کرنا پڑے گی۔رپورٹ کے مطابق کابینہ نے یہ فیصلہ کرونا وائرس پھیلنے کے بعد کی صورت حال کے پیش نظر کیا۔

کابینہ نے یہ بھی اعلان کیا کہ غیرملکی تارکین پر رہائشی ویزوں سے متعلق کسی خلاف ورزی پر عائد ہونے والے جرمانے کی رقم کو بھی معاف کردیا جائے گا۔ حکومت کے مطابق اس فیصلے کا مقصد مقامی افراد، تارکین وطن اور سیاحوں کی صحت اور زندگی کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

کابینہ کے اجلاس میں ایک اور اہم فیصلہ یہ کیا گیا کہ یکم اپریل 2020ء سے اگلے تین ماہ کے لیے نیشنل اتھارٹی فار آئیڈنٹٹی اینڈ نیشنلٹی کی جانب سے مہیا کی جانے والی خدمات سے متعلق خلاف ورزیوں پر بھی کوئی جرمانہ وصول نہیں کیا جائے گا۔ کابینہ نے عدالتی امور سے متعلق رقوم ڈیجیٹل ٹرانزیکشن ٹیکنالوجی کے ذریعے ادا کرنے کے عارضی لائسنس کے اجرا کا بھی اعلان کیا۔

Comments

- Advertisement -