ریاض: سعودی محکمہ پاسپورٹ نے اقامہ کی سہہ ماہی تجدید کا طریقہ کار بھی بتا دیا ہے۔
مملکت کے محکمہ پاسپورٹ وامیگریشن(جوازات) سے ایک شہری نے استفسار کیا کہ اقامہ کی اختیاری تجدید کے حوالے سے ایک شخص نے دریافت کیا ’ اقامہ تین ماہ کا بن رہا ہے، طریقہ کیا ہوگا؟۔
جوازات نے بتایا کہ اقامہ کی تجدید سے قبل مطلوبہ مدت کی فیس ’سداد ‘ کے آپشن کو استعمال کرتے ہوئے جمع کرائی جائے، اس کے بعد اقامہ تجدید کی کمانڈ دیں۔
اسی طرح اگر تین ماہ کے لیے اقامہ کی تجدید مقصود ہے تو فیس بھی سہہ ماہی ادا کی جائے، اگر چھے ماہ کے لیے اقامہ کی تجدید درکار ہو تو اس فیس بھی 6 ماہ کی ادا کرنا ہوگی۔
سعودی عرب میں مقیم تارکین کو اقاموں کی تجدید کے لیے جو سہولت دی گئی ہے اس کے مطابق اقامہ کی فیس یکمشت سالانہ کے بجائے سہ ماہی، شش ماہی یا سالانہ ادا کی جاسکتی ہے۔
خیال رہے کہ اقامہ کے تجدید کے لیے فراہم کی جانے والی سہولت سے ان تارکین کو کافی فائدہ ہوگا جو اپنے اہل خانہ کے ہمراہ مملکت میں مقیم ہیں۔
محکمہ پاسپورٹ کی جانب سے ملکی وغیرملکیوں کے لیے آن لائن وضاحتوں کا سلسلہ جاری ہے۔