اشتہار

’پی ٹی آئی مزید ارکان کے استعفے منظور کیے جارہے ہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

قومی اسمبلی میں واپسی کی کوشش پر پاکستان تحریک انصاف کےخلاف حکومت کی نئی حکمت عملی سامنے آگئی۔ 35 کے بعد پی ٹی آئی کے مزید 30 ارکان کے استعفےمنظور کرنےکی تیاری کی جارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس27 جنوری کو طلب کر لیا گیا ہے جس سے قبل پی ٹی آئی کے مزید ارکان کے استعفے منظور کیے جائیں گے۔

اسپیکر قومی اسمبلی جلد مزید 30 پی ٹی آئی ارکان کے استعفے الیکشن کمیشن کو بھیجیں گے۔ الیکشن کمیشن تحریک انصاف کے ان ارکان کو ڈی نوٹیفائی کرے گا۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی اراکین کے استعفے منظور کرنے کی وجہ بتا دی

- Advertisement -

پی ٹی آئی کے 35 اراکین قومی اسمبلی کے استعفے پہلے ہی منظور کیےجا چکے ہیں۔ حکومت نےنئی حکمت عملی پر اتحادیوں کو اعتماد میں لےلیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے اچانک پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اراکین کے استعفے منظور کرنے کی وجہ بتا دی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے بتایا کہ پی ٹی آئی کا وفد مجھ سے ملنے آیا جبکہ کچھ نے میڈیا پر آکر استعفے سے متعلق مجھے اطمینان دلا دیا، میں نے مطمئن ہو کر ایسے ارکان کے استعفے منظور کر لیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں