لاہور: پاکستان میں تعینات بھارتی قونصل جنرل منی شنکرایئرنے کہاہے کہ پاک بھارت تنازعہ 70 سالوں میں بھی اس لئے حل نہیں ہوسکا کہ دونوں ممالک نے امن کو موقع نہیں دیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کے سابق قونصل جنرل لاہورمیں پاکستان کے سابق وزیرِ خارجہ خورشید محمود قصوری کی کتاب کی تقریبِ رونمائی سے خطاب کررہے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان بہت سی چیزیں قدرِ مشترکہ ہیں اور پاکستان اور بھارت کے لئے اپنے تنازعات حل کرلینا انتہائی آسان ہے۔
منی شنکر کاکہنا تھا کہ دونوں ممالک کو چاہئے کہ اپنے تحفظات کو مذاکرات کی میز پر لائیں اور ان پر تبادلہ خیال کریں۔
انہوں نےکہا کہ جب بھی دونوں ممالک اپنے تنازعات کے حل کے لئے مذاکرات کا سہارا لیتے ہیں تو سرحدوں پر صورتحال کشیدہ ہوجاتی ہے۔
خطاب کے بعد صحافیوں سے گفتگو کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ نہیں سمجھتےکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان پانی کی تقسیم کے تنازعے پر جنگ ہوسکتی ہے۔