ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

کے پی اور پنجاب اسمبلی میں جاوید لطیف کیخلاف قرارداد منظور، گرفتاری کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

خیبرپختونخوا اور پنجاب اسمبلی نے ن لیگی رہنما جاوید لطیف کے خلاف قرارداد منظور کرتے ہوئے ان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

پنجاب اسمبلی میں وفاقی وزیرجاویدلطیف اور مریم اورنگزیب کےخلاف قرارداد منظور کی گئی جب کہ وزیراعظم کی جانب سےاپنےحلف کی خلاف ورزی پر قرارداد بھی منظور ہوئی۔

قرارداد وزیر برائے پارلیمانی امور راجہ بشارت کی جانب سےپیش کی گئی جس کے متن میں کہا گیا تھا کہ وزیراعظم نے لندن میں چھپےایک مفرور کےساتھ قومی امورپرمشاورت کی وزیراعظم کےخلاف کرپشن اورمنی لانڈرنگ کے مقدمات چل رہےہیں آئین وزیراعظم کوحساس ایشوپرکسی غیرضروری فردسےمشاورت سے روکتا ہے وزیراعظم کے خلاف آرٹیکل5اور6کےتحت کارروائی کی جائے۔

- Advertisement -

صوبائی وزیر برائے پارلیمانی امور نے ایوان میں وزیراعظم کاحلف پڑھ کرسنایا۔ وزیراعظم حلف کےتحت کسی غیرضروری شخص سےایسی مشاورت نہیں کرسکتے۔

خیبرپختونخوا اسمبلی میں جاویدلطیف کیخلاف مذمتی قرارداد اکثریت سے منظور کی گئی۔ قرارداد صوبائی وزیر کامران بنگش نےپیش کی جس میں کہا گیا کہ مذہب کارڈ کے استعمال پرجاویدلطیف کیخلاف کارروائی کر کے گرفتار کیا جائے۔

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ جاویدلطیف سے استعفیٰ لے کر گرفتار کیا جائے۔ پشاور:ایوان نےرائےشماری کے دوران قرارداد اکثریت سےمنظورکرلی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں