تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

او آئی سی محاذ پر بھارت کو بڑی شکست، مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، قرارداد پاس

ابوظبی: او آئی سی کی وزرائے خارجہ کونسل کے 46 ویں اجلاس میں قرارداد منظور کی گئی ہے کہ جنوبی ایشیا میں امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے۔

تفصیلات کے مطابق ابوظبی میں منعقد ہونے والے او آئی سی اجلاس میں کشمیری عوام کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا گیا ہے، او آئی سی نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جموں و کشمیر کو متنازعہ مسئلہ قرار دیا۔

او آئی سی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشت گردی کی حالیہ لہر کی شدید مذمت کی۔

او آئی سی نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور مظالم پر اظہارِ تشویش کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اقوامِ متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کرائے۔

او آئی سی نے تصفیہ طلب مسائل پُر امن طریقے سے حل کرنے پر بھی زور دیا، اور کہا کہ بھارت طاقت کے استعمال اور دھمکیوں سے گریز کرے۔

او آئی سی نے بھارت کی جانب سے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر بھی اظہار تشویش کیا ہے، دوسری طرف اس نے پاکستان کو ایشیا میں انسانی حقوق کمیشن کا مستقل رکن بھی منتخب کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  پاکستان کا او آئی سی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

دریں اثنا، دفترِ خارجہ نے او آئی سی اجلاس کی قرارداد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اجلاس میں قرارداد کشمیری عوام کی حمایت پر مبنی ہے، جنوبی ایشیا میں امن کے لیے کشمیر کے تنازع کا حل ہونا نا گزیر ہے۔

اجلاس پر دفترِ خارجہ نے ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ او آئی سی اجلاس میں کشمیری عوام کی حمایت کاعزم دہرایا گیا، پاکستان اور بھارت کے درمیان جموں و کشمیر بنیادی تنازع ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان نے آرگنائزیشن آف اسلامک کو آپریشن (او آئی سی) کے اجلاس میں بھارت کو بلائے جانے پر شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا تھا، شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت او آئی سی کا رکن ہے نہ مبصر، درخواست کی تھی کہ بھارتی وزیر خارجہ کو بلانے کے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے۔

Comments

- Advertisement -