نیویارک: پاکستانی نژاد امریکیوں کی خدمات کے اعتراف میں قراردادیں منظور کر لی گئیں۔
یہ تاریخی قراردادیں نیویارک اسٹیٹ اسمبلی اور سینیٹ میں متفقہ طور پر منظور کی گئیں جس میں پاکستانی نژاد امریکیوں کی گراں قدر خدمات کا اعتراف کیا گیا ہے۔
پاکستانی قونصل خانہ کا کہنا ہے کہ دونوں قراردادیں اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہیں امریکی پاکستانی ایڈووکیسی گروپ کےصدرعلی راشدکی معاونت حاصل رہی۔
انہوں نے کہا کہ پہلی قرارداد نیویارک اسٹیٹ اسمبلی میں اسمبلی ممبر نادر صایغ نے پیش کی اور اسی قرارداد کو نیویارک اسٹیٹ سینیٹ میں سینیٹرجان لیو نےپیش کیا۔
پاکستانی سفیر رضوان شیخ نے قراردادوں کی منظوری پر ارکان کا دلی شکریہ ادا کیا ہے اور نادر صایغ اورجان لیو کی قیادت کو سراہا ہے۔
سفیر نے کہا کہ قراردادوں کی منظوری کاروباری حلقوں میں مزید فعال روابط کے فروغ کیلئےنہایت اہم ہے۔