اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

پاکستان اسٹاک ایکس چینج پر دہشت گردوں کے حملے کیخلاف قرار داد جمع

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان اسٹاک ایکس چینج پر دہشت گردوں کی جانب سے حملے کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی گئی، قرارداد میں پولیس کی بہادری کی تعریف کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں قرارداد رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ تیمور نے جمع کرائی۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے والے جوانوں کی بہادری قابل تحسین ہے۔

متن کے مطابق دہشت گرد کبھی اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکتے، ہمارے جوان دھرتی ماں کا دفاع کرنے کے لیے ہر وقت تیار ہیں، فورسز کے جوانوں نے ہمیشہ ملک کا دفاع کرنے کے لیے جانوں کا نذرانہ دیا۔

خیال رہے کہ کل صبح 10 بج کر 5 منٹ پر کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکس چینج پر 4 دہشت گردوں نے بڑی تعداد میں اسلحے کے ساتھ حملہ کیا، مرکزی گیٹ پر بم پھینکنے کے بعد انہوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی تھی۔

اسٹاک ایکسچینج حملے کا مقدمہ درج، بی ڈی ایس رپورٹ تیار

تاہم عمارت میں تعینات سیکورٹی گارڈز اور پولیس اہل کاروں نے انھیں روکتے ہوئے حملہ ناکام بنایا۔ اس حملے میں چاروں دہشت گرد مارے گئے، جب کہ پولیس اہل کاروں اور نجی سیکورٹی گارڈز سمیت 7 افراد شہید ہوئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں