پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

‘مودی کی ظالم حکومت کیخلاف ڈٹ جانےوالوں کوسلام’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اوور سیز زلفی بخاری نے کہا ہے کہ مودی نےبھی یزیدکی طرح خواتین ،بچوں کوظلم کا نشانہ بنایا، مودی کی ظالم حکومت کیخلاف ڈٹ جانےوالوں کوسلام ہے۔

ٹوئٹر پر بھارتی مظالم کے شکار کشمیریوں کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے زلفی بخاری نے لکھا کہ نہتےکشمیریوں نےآج ایک بار پھر طاقت کا بدترین مظاہرہ دیکھا۔

زلفی بخاری نے کہا کہ پرامن جلوس پر فائرنگ کرنے والی ریاست کس قدر کمزور ہو گی، مودی نےبھی یزیدکی طرح خواتین ،بچوں کوظلم کا نشانہ بنایا، مودی کی ظالم حکومت کیخلاف ڈٹ جانےوالوں کوسلام ہے۔

دوسری جانب دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے شوپیاں میں 4 کشمیریوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کر دیا گیا ہے، پاکستان ان جعلی مقابلوں کی شدید مذمت کرتا ہے۔

ترجمان نے کہا پاکستان مقبوضہ کشمیر میں محرم جلوسوں پر پابندیوں کی بھی مذمت کرتا ہے، کشمیریوں کو محکوم بنانے کے بھارتی ہتھکنڈے ناکام رہیں گے۔

انھوں نے کہا کہ 1 سال میں بھارتی فوج نے جعلی مقابلوں میں 300 کشمیریوں کو شہید کیا ہے، کشمیری شہدا میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں، بھارتی ریاستی دہشت گردی کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں کر سکتی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں