اشتہار

پاک فوج ذمہ دارانہ صحافت کو اہمیت دیتی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

اشتہار

حیرت انگیز

ترجمان پاک افواج میجر جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ حقیقت یہ ہے کہ افواج پاکستان ذمہ دارانہ صحافت کو اہمیت دیتی ہے۔ افواج پاکستان کا صحافی برادری سے پرانا اور گہرا رشتہ ہے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ فیک نیوز، ہیجان پراپیگنڈے سے پرہیز کریں اور مثبت چیزوں کو استعمال کرتے ہوئے ذمہ دارانہ صحافت کریں، ذمہ دارانہ صحافت اس ملک کے لئے اہم ہے، آئی ایس پی آر کا صحافی کمیونٹی کے ساتھ بہت پرانا تعلق ہے، ہم اس کا احترام کرتے ہیں۔

ایک اور سوال کے جواب میں میجر جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد سکیورٹی بریچ ہوئی ہے اس میں کوئی کوتاہی ہوئی تو اس کا تعین ہونا ہے۔

- Advertisement -

ادارہ جاتی انکوائری ہوئی، میجر جنرل نے انکوائری کی، جو لوگ ملوث تھے وہ بھی پیش ہوئے، جن کو سزا دی گئی میں ان کو بیان کرچکے ہیں، فوج میں احتسابی عمل اوپر سے شروع ہوتا ہے، جس کی ذمہ داری زیادہ تھی اس کو اتنی ہی سزا دی گئی،اس وقت بہت زیادہ جھوٹ اور پروپیگنڈا پھیلایا جا رہا ہے۔

آپ جیسے ذی شعور لوگ بھی اس چیز کو سمجھ نہیں پارہے، نوجوانوں کے ذہنوں میں جھوٹا پروپیگنڈا ڈالا جارہا ہے، کوئی ایک شخص کہہ دے فوج کو شدید رسپانس دینا چاہئے تھا؟

مملکت پاکستان کوسب سےبڑاخطرہ اندرونی انتشار سے ہے، اندرونی انتشار کی ایک شکل دہشت گردی کی شکل میں بھی ہے، اندرونی انتشار کا راستہ نہ روکا تو یہ بیرونی یلغار کا راستہ ہموار کرے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں